ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرجا گھروں پر دھماکوں کا معاملہ ،ملزمین کی عرضی سماعت کیلئے منظور

گرجا گھروں پر دھماکوں کا معاملہ ،ملزمین کی عرضی سماعت کیلئے منظور

Wed, 03 May 2017 11:29:01    S.O. News Service

بنگلورو،2؍مئی(ایس او نیوز)ہبلی ، بلگام اور بنگلور کے مختلف گرجا گھروں میں دھماکوں کے سلسلے میں گرفتار 13ملزمین کی طرف سے دائر نظر ثانی عرضی کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے داخل کرلیا ہے۔اس کیس کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جارہاتھا، حال ہی میں ریاستی ہائی کورٹ نے ان تمام ملزمین کو سزائے عمر قید دینے کے احکامات صادر کئے تھے۔اس فیصلہ کا چیلنج کرتے ہوئے 12 ملزمین کی طرف سے عرضی دائر کی گئی ہے۔ان ملزمین میں سے ایک سید عبدالغنی کی ضمانت پہلے ہی ہوچکی ہے۔


Share: